تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عبداللہ عبداللہ نے افغان صدارتی انتخابات جیتنے کا دعویٰ کردیا

کابل: افغانستان میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارتی انتخابات جیتنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اور صدارتی انتخابات میں صدر اشرف غنی کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے الیکشن میں اپنی جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔

صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدارتی انتخابات 2019 میں انہیں سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں اور افغانستان میں حکومت وہی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن ہی کرے گا، صدارتی الیکشن دوسرے مرحلے میں نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب افغان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی نتیجے سے پہلے کسی کو فتح کے اعلان کا حق حاصل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کا نیا صدر کون ہوگا؟ نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو متوقع

واضح رہے کہ افغانستان میں ہفتے کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو متوقع ہے، صدر اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ اور حکمت یار مضبوط امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ افغان صدارتی انتخابات کے موقع پر بھی طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا اور کئی شہروں میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کیے گئے۔

افغان حکام کے مطابق افغانستان میں انتخابی عمل کے دوران متعدد حملے ہوئے جن میں سے زیادہ تر حملوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنایا، حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے تھے جس میں عوام کو الیکشن کے دن گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -