اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

عبداللہ شفیق ہر ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اوپن بلے باز عبداللہ شفیق نے ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو سنچری سے یادگار بنایا لیکن اس سے وہ ہر فارمیٹ اور ایونٹ کا ڈیبیو سنچری بنا کر کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کے اوپننگ بلے باز نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو کیا اور مشکل حالات میں بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنچری بنا کر میگا ایونٹ میں اپنے آغاز کو یادگار بنا دیا تاہم اس کے وہ عادی ہیں۔

عبداللہ شفیق جنہیں آؤٹ آف فارم اوپن بلے باز فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اپنے انتخابات کو درست ثابت کیا۔ ایسے وقت میں جب 345 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئی تھی اور 37 رنز پر کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق پویلین لوٹ چکے تھے انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر نا قابل یقین پارٹنر شب کے ذریعے پاکستان کا بیڑا پار لگانے میں اپنا کردار ادا کیا اور میچ میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

عبداللہ شفیق پاکستان کے واحد بیٹر ہیں جن کے لیے میدان اور ایونٹ کوئی بھی ہو انہوں نے ہر ڈیبیو میچ میں سنچری بنانا جیسے اپنی عادت بنا لی ہے۔

ریکارڈ ساز اوپنر نے جب گریڈ ٹو میں قدم رکھا تو سنچری بنائی۔ فرسٹ کلاس میں بھی پہلی اننگ تین ہندسوں سے سجی ہوئی کھیلی، جب ٹی ٹوئنٹی میں موقع ملا تو ڈیبیوٹنٹ سنچری کی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اب ورلڈ کپ جو ہر کرکٹرز کے لیے خواب ہوتا ہے وہاں بھی پہلے میچ مین سنچری جڑ کر اپنی کلاس سب کو بتا دی۔

مرلی دھرن پاکستانی کرکٹرز کو میچ سے قبل کیسے ڈراتے تھے؟

ورلڈ کپ کے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے کے بعد تو عبداللہ شفیق پاکستانیوں کے ہیرو بن گئے ہیں۔ افسانوی پلیئر نے حیدرآباد دکن میں کمال دکھا کر ریکارڈز کی کتاب میں بھی اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں