ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

عبداللہ شفیق کو قرنطینہ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ سے قبل وائرل انفیکشن کی زد میں ہیں اور اوپنر عبداللہ شفیق کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم تنقید کی زد میں اور اس کا مورال پہلے ہی گرا ہوا تھا کہ آسٹریلیا سے اہم میچ سے قبل متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے شدید بیمار اوپنر عبداللہ شفیق کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور انہیں غیر ضروری رابطوں سے گریز کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

عبداللہ شفیق کے علاوہ شاہین شاہ، سعود شکیل، زمان خان بھی وائرل انفیکشن سے شدید متاثر ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق وائرل انفیکشن کا شکار تمام کھلاڑیوں کے ضروری ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور ان میں سے کسی بھی کھلاڑی میں ڈینگی کی علامات نہیں ہیں۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے کے وقت اسامہ میر بھی فلو کا شکار تھے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں جب کہ شاہین شاہ کے تاہم آسٹریلیا کے خلاف جمعے کو میچ سے قبل مکمل فٹ ہونے کی امید ہے۔

قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی صحت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کچھ کھلاڑیوں کو پچھلے دنوں بخار ہوا تھا اور ان میں سے بیشتر مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں اور جو صحتیابی کے مرحلے میں ہیں وہ ٹیم کے میڈیکل پینل کے زیر نگرانی ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز پر میزبان بھارت کے ان فارم اوپنر شبھمن گل بھی ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں