پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

عبداللہ شفیق نے کونسا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا جو آج تک کسی بیٹر کے نام نہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اوپنرعبداللہ شفیق کا جنوبی افریقہ میں سپر فلاپ شو جاری ہے، تیسرے ون ڈے میں بھی صفر پر آؤٹ ہوکر پاکستانی بیٹر نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے، اس سے پہلے یہ بدترین ریکارڈ کسی بیٹر کے نام کے آگے درج نہیں ہوا، تیسرے میچ میں پہلی بال پر آؤٹ ہوکر انھوں نے یہ ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی 24 سالہ بیٹر کے نام ہوگیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی بن گئے۔

- Advertisement -

یہ سال عبداللہ شفیق کے لیے بیٹ کے ساتھ کچھ خاص نہیں رہا، وہ 2024 میں 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، جنوبی افریقہ کی سیریز میں وہ لگاتار تین بار ’0‘ پر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل عمران نذیر بھی ایک سال میں چھ بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں انھوں نے یہ ناپسندیدہ ریکارڈ 2000 میں اپنے نام کیا تھا جبکہ محمد حفیظ 2012 میں 6 بار ’ڈک‘ پر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کو بدترین ریکارڈ موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں