تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’اچھا لگا بابر اعظم نے میری بیٹنگ کو راہول ڈریوڈ سے تشبیہ دی‘

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم میری بیٹنگ کو راہول ڈریوڈ سے تشبیہ دی تو اچھا لگا۔

راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ان کا تمام ٹیم کھلاڑیوں پر اچھا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں رکی پونٹنگ، محمد یوسف اور بابر اعظم شامل ہیں۔

عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دورہ سری لنکا کے حوالے سے اچھی تیاری ہورہی ہے پنڈی میں جس طرح کا موسم ہے یہ کنڈیشنز سری لنکا میں مددگار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں چیلنجز مختلف ہوں گے اسی حساب سے تیاری کررہے ہیں۔

ٹیسٹ اوپنر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سیریز میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، کپتان بابر اعظم کو جو بہتر لگتا ہے کارکردگی کے حساب سے اس کو موقع ملتا ہے ہم سب اپنی تیاری رکھتے ہیں تاکہ موقع ملنے پر اچھا پرفارم کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -