جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

بابر اعظم بڑے بلے باز ہیں، ان کے تعریفی الفاظ میرے لیے اعزاز ہیں، عبداللہ شفیق

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا کہ بابر اعظم بڑے بلے باز ہیں، ان کے تعریفی الفاظ میرے لیے اعزاز ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم میں واپس آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ پاکستان کے لیے مشکل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کروں، ڈومیسٹک میں کھیل کر کافی فائدہ ہوا ہے، پر امید ہوں کہ بابر اعظم کے الفاظ کی لاج رکھوں گا۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آسان نہیں، کوشش ہوگی کہ اچھا مقابلہ کریں، جب کرکٹ کھیلتے ہیں تو تنقید ہوتی ہے، تنقید کو مثبت لینا چاہیے، بہت ساری باتی ہوتی ہیں کوشش کرتا ہوں نظر انداز کروں۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کی ضرورت ہے، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی، اس سے میں نے کافی سیکھا ہے، کسی کھلاڑی پر ریڈ بال یا وائٹ بال کرکٹ کا ٹیگ اچھا نہیں ہوتا۔

عبداللہ شفیق نے مزید کہا کہ کرکٹر کو تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنی آنی چاہیے، وائٹ بال کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ بہت اہم ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں