کراچی : حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کا آج دوسرا روز زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مزار پر سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ دھرتی کےعظیم بزرگ صوفی شاعر اور تاریخ دان حضرت عبداللہ شاہ غازی کے بارہ سوستاسی ویں عرس کا دوسرا روز ہے ۔
عبداللہ شاہ غازی کے مزارپر ملک بھر سےہزاروں زائرین کی آمد جاری ہے، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایس پی کلفٹن اعجاز ملک کے مطابق مزار کے اطراف سینتیس کمیرے لگائے گئے ہیں جبکہ تین سو پولیس اہلکارڈیوٹی پرمعمورہیں، فول پروف سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کے درمیان بھی اسپیشل کوڈ رکھا ہے۔
مزید پڑھیں : حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تقریبات کاآغاز
عرس کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیراطلاعات و اوقاف ناصر شاہ نے عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تین روزہ تقریبات کےدوران مزار کے احاطے میں عقدیت مندوں اورزائرین کی جانب سے نذر و نیاز اورلنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔