جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

اے آر وائی نیوز سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان فیملی کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھے جب ڈاکو ان سے موبائل فونز، نقدی اور جیولری چھین کر فرار ہوگئے۔

عبدالرحمان کے ساتھ اہلیہ اور 8 ماہ بیٹی بھی موجود تھی۔

- Advertisement -

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا ہے کہ واقعہ آج شام گھر جوہر ٹاؤن کے باہر پیش آیا، ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار تھے،  گن میری بیٹی پر تان لی تھی،  پرس اور جیولری لوٹ کر ڈاکو فرار ہو گئے۔

 عبد الرحمٰن کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کروا دی ہے۔

واضح رہے کہ عبدالرحمٰن نے 22 ٹیسٹ، 31 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جب کہ انہوں نے ٹیسٹ میں 99، ون ڈے میں 30 اور ٹی ٹوئنٹی میں 11 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں