اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

ابھیشیک شرما اور روہت شرما کی پہلی انٹرنیشنل سنچریوں میں حیرت انگیز مماثلت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے نوجوان اوپنر ابھیشک شرما اور سابق ٹی 20 کپتان روہت شرما کی پہلی بین الاقوامی سنچریوں میں حیرت انگیز مماثلت سامنے آئی ہے۔

بھارت کی نوجوان کرکٹ ٹیم جو شبھمن گل کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کے دورے پر ہے۔ بلیو شرٹس کے اوپنر ابھیشیک شرما نے اپنے دوسری میچ میں ہی پہلی انٹرنیشنل سنچری اسکور کر ڈالی اور ٹیم کی 100 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ابھیشیک نے 47 گیندوں پر جارحنہ 100 رنز کی اننگ کھیلی تاہم ان کی یہ میڈین سنچری نے روہت شرما جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، ان کی یاد دلا دی، کیونکہ دونوں بیٹرز کے نام میں ہی نہیں بلکہ سنچری میں حیران کن مماثلت سامنے آئی ہے۔

- Advertisement -

ابھیشیک نے اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری زمبابوے کے خلاف بنائی تو روہت شرما نے بھی 2010 میں اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری زمبابوے کے خلاف ون ڈے سہ فریقی سیریز میں ہی بنائی تھی۔

مماثلت صرف یہاں تک محدود نہیں بلکہ دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں لیفٹ آرم اسپنرز کی فل ٹاس پر باؤنڈری شاٹ لگا کر مکمل کی۔

روہت شرما نے 14 سال قبل کور پر باؤنڈری لگا کر تین ہندسوں (114) رنز کی اننگ کھیلی جب کہ ابھیشیک نے لگاتار تین چھکوں کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا۔

تاہم ایک فرق یہ ہے کہ گزشتہ روز بھارت زمبابوے کے خلاف 100 رنز سے فاتح رہا جب کہ 2010 میں بلیو شرٹس نے 285 رنز بنانے کے باوجود زمبابوے سے 6 وکٹوں سے شکست کھائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں