بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن میں عنقریب طلاق کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی نجومی جگن ناتھ گروجی نے بالی وڈ کی نامور اداکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی پیشگوئی کر دی۔

جگن ناتھ گروجی ماضی میں بالی وڈ شخصیت سے متعلق پیشگوئیاں کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں اور اب انہوں نے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے رشتے کا مستقبل بتایا ہے۔

نجومی کے مطابق جوڑا بہت جلد طلاق کا فیصلہ کر سکتا ہے لیکن ان کی بیٹی آرادھیا بچن کا پیار دونوں کو جوڑ کر رکھے گا۔

- Advertisement -

پچھلے کئی سالوں سے بھارتی میڈیا میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں تاہم جوڑے نے اس پر کبھی اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

حال ہی میں دونوں میں علیحدگی کی خبریں اُس وقت زور پکڑ گئیں جب شادی کی ایک تقریب میں ابھیشیک بچن والدین کے ہمراہ آئے اور ایشوریا رائے نے بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ علیحدہ شرکت کی۔

صرف یہی بلکہ حال ہی میں ابھیشیک بچن کی جانب سے سوشل میڈیا پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ کو لائیک کیا گیا اور جوڑے نے ایک دوسرے کو ان فالو کیا۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں نجومی جگن ناتھ گروجی نے کہا کہ جوڑے کے تعلقات کے بہت سے پہلو ہیں جو لوگ نہیں جانتے، ان کی شادی قائم نہیں رہ سکتی تھی لیکن آرادھیا کے پیار نے والدین کو ایک ساتھ رکھا ہے۔

’ان میں علیحدگی بہت واضح تھی مگر ایشوریا اور ابھیشیک دونوں نے منفی اثرات کے باوجود تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔‘

نجومی نے پیشگوئی کی کہ مختلف حالات کی وجہ سے دونوں جلد ہی الگ ہو سکتے ہیں۔ جگن ناتھ گروجی کے مطابق جوڑے کے تعلقات میں محبت کی کمی نے آنے والے سالوں میں علیحدگی کے زیادہ امکانات کا اشارہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار جوڑے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جبکہ آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں