جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

شاہ رخ اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ میں ولن کون ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’کنگ‘ میں اداکار ابھیشک بچن ولن کا کردار نبھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن ڈائریکٹر سوجوئے گھوش کی نئی فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ابھیشیک بچن نے شاہ رُخ خان اور اُن کی بیٹی سہانا خان کے ایک ساتھ آنے والے نئے پروجیکٹ کے لیے حامی بھرلی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔

فلم مارفلکس پکچرز اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے تیار کی جا رہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہو چکا ہے۔

اس فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئے پروجیکٹ میں شاہ رخ خان ناصرف اپنی بیٹی کو متعارف کرواتے نظر آئیں کہ بلکہ بیٹی کے ساتھ اداکاری بھی کریں گے۔

شاہ رخ خان امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کے بعد اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ واپس لندن پہنچ گئے ہیں جہاں فلم کی شوٹنگ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں