بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان بچن کی نواسی نویا نندا کا ایشوریا رائے بچن کی تصویر پر رد عمل سامنے آیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریڈ کارپٹ پر واک کی ہے، اس موقع پر دونوں اداکاراؤں کے جلوؤں نے حاضرین اور دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے ایک مشہور کاسمیٹک برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فیشن ویک میں پہلی مرتبہ شرکت کی تھی۔
View this post on Instagram
تاہم اس ایونٹ کے بعد بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اس خوبصورت شام کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جن میں ایشوریا کے ساتھ ایک خاص لمحہ بھی شامل ہے۔
اس فیشن ایونٹ میں، ایشوریہ ایک شاندار سرخ لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جبکہ عالیہ نے ایک دھاتی لباس میں خوبصورتی کا مظاہرہ کیا، اداکاؤں کی اس دلکش تصاویر کو دیکھ کر نویا نویلی نندا بھی تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔
امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے پوسٹ کو پسند کیا اور ان تصاویر کے لیے دل کو چھونے والا اسٹار ایموجی کمنٹ کیا۔
واضح رہے کہ 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جارہا ہے۔
بالی وڈ جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت عروج پر آئیں جب مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کے فوٹو شوٹ میں بچن خاندان کو ایشوریا رائے اور آرادھیا کے بغیر دیکھا گیا۔
دوسری جانب ایشوریا بھی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکیلے پہنچی تھیں جس سے اداکاروں کے درمیان دوری کی خبروں نے جنم لیا تھا۔