ممبئی: بھارت کی بنگالی فلموں کے مشہور اداکار ابھیشک چٹرجی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار ابھیشک چٹرجی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک رئیلٹی شو کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے دوران بیمار ہوگئے تھے۔
اہلخانہ کے مطابق وہ شوٹنگ کے بعد گھر آئے تھے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
ابھیشک چٹرجی کے انتقال پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹر پر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھیشک باصلاحیت اداکار تھے، انڈسٹری میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔
انہوں نے لکھا کہ ان کی موت ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔
Sad to know of the untimely demise of our young actor Abhishek Chatterjee . Abhishek was talented and versatile in his performances, and we shall miss him. It is a great loss for TV serials and our film industry. My condolences to his family and friends.
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) March 24, 2022
واضح رہے کہ 58 سالہ اداکار 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے اول میں بنگالی فلم انڈسٹری کی سرکردہ شخصیات میں سے ایک تھے۔
انہوں نے 1986 سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی مشہور بنگالی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔