بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن منوج کمار کی آخر رسومات کے دوران آپا کھو بیٹھے، پاپارازی فوٹو گرافر کا کیمرہ بھی اپنے ہاتھ سے ہٹا دیا۔
ابھیشیک بچن اور امیتابھ بچن بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں شامل تھے جنھوں نے 5 اپریل کو ممبئی میں آنجہانی اداکار منوج کمار کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی، منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں ابھیشیک کو پاپارازی فوٹوگرافرز پر ناراض ہوتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔
جیسے ہی منوج کمار کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد بگ بی کے ساتھ ابھیشیک اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہوئے پاپارازی تصاویر لیتے ہوئے نظر آئے۔
اس دوران امیتابھ سلیم خان سے سلام دعا کرنے میں مصروف تھے، ابھیشیک پیچھے سے چلتے ہوئے میڈیا والوں پر اپنا آپا کھو بیٹھے جبکہ انھیں ایک فوٹوگرافر کا ہاتھ ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا جو ان کی ریکارڈنگ کر رہا تھا۔
ابھیشک اس دوران پاپارازی ٹیم کے ایک رکن کے پاس بھی گئے اور اپنی گاڑی کی طرف جانے سے پہلے چند الفاظ کا تبادلہ کیا، اداکار ان کے رویے سے بظاہر ناراض نظر آئے۔
خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر گزشتہ دنوں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے تھے۔
لیجنڈری اداکار منوج کمار کو طبیعت کی خرابی کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا تھا۔