جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا تمام حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر نے تمام حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام چیزیں کھل کر قوم کے سامنے رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ سابق انسپکٹرعابد باکسر نے ضمانت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان کیا.

عابد باکسر کا کہنا تھا کہ کوئی لایا نہ کسی نے بیان دلوایا،خود آیا ہوں اور بیان بھی خود دیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی باتوں کے ثبوت پیش کروں گا اور تمام چیزیں کھل کر قوم کے سامنے رکھوں گا، کس نےکہا میں فروری سےپاکستان میں ہوں، مجھے اپنے ملک آنے پر انتہائی خوشی ہے۔


مزید پڑھیں : انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کی عبوری ضمانت منظور


اس سے قبل انکاؤنٹراسپیشلسٹ سابق انسپکٹر عابد باکسر کو سیشن عدالت نے دس مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر رہا کرنے اور چار اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔

گذشتہ روز انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر نے ایک ویڈیو میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف برادران نے جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی، حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو میرے خلاف کارروائی کا کہا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں