جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان جہاں سے گزریں‌ گے کارکن انہیں پتھرماریں گے،عابد شیر علی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: وزیر مملکت عابد شیر علی نے عمران خان کے رائے ونڈ مارچ پر پتھراؤ کی دھمکی دے دی اور کہا ہے کہ پتھراؤ کرنے سے کارکنوں کو نہیں روک سکتے ان کے اپنے جذبات ہیں دوسری جانب عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی، پتھر کا جواب اینٹ سے دیں گے۔

Abid Sher Ali Open Threat To Imran Khan by arynews

نمائندہ گوجرانوالہ غلام فرید کے مطابق ن لیگ کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ اور جلسے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان جس گلی سے گزریں گے نواز شریف کے چاہنے والے ان کا استقبال کریں گے اور انہیں پتھر ماریں گے، کارکنوں کے اپنے جذبات ہیں اگر وہ پتھر ماریں گے تو ہم نہیں روکیں گے۔

انہوں نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری پر الزام عائد کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤ ن میں 14 افراد کو خود طاہر القادری نے قتل کرایا،طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں عابد شیر علی کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ عابد شیر علی نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے؟ یہ تو بدتمیزی ہے، عابد شیر علی جیرا بلیڈ نہ بنیں ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، ہم انہیں کھلا چیلنج کرتے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو ہمیں پتھر مار کر دکھائیں، ہم پر پتھر آئے تو پتھر کا جواب اینٹ سے دیں گے خاموش نہیں بیٹھے گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک میڈیا سیل چلا رہی ہیں جس میں طلال چوہدری بھی شامل ہیں یہ بدتمیزیاں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی جاتی ہیں، یہ مہذب نہیں جاہلوں والی حرکت ہے، ہم جس گلی سے گزرتے ہیں لوگ پھول پھینکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا شریف خاندان نے رائے ونڈ خرید لیا ہے؟ کیا ان کی ذاتی پراپرٹی ہے جو ہم وہاں جلسہ نہیں کرسکتے؟ہم وہاں جلسہ کریں گے تو انہیں کیا خوف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں