منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی، عابدشیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرمملکت بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی، پاکستان کےترقی کےسفرکی بنیاد نوازشریف نے رکھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 ارب روپے سے لیسکو کے20گرڈ اسٹیشن بنائے، 95 فیصدفیڈرز پر لوڈشیڈنگ صفر کر دی ہے، صارفین میسج سےاستعمال شدہ یونٹس معلوم کر سکیں گے۔

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ اووربلنگ نہیں ہوگی پیپکوکی ٹیم اوور بلنگ کو مانیٹر کریگی، چند لوگ محکمے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ساڑھے 8ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کرچکے، 4 ہزارمیگاواٹ مزید مارچ تک سسٹم میں شامل کریں گے۔

وزیرمملکت بجلی و پانی نے کہا کہ کسی قسم کی کوئی اووربلنگ نہیں ہوگی، اووربلنگ میں اہلکارملوث ہوئےتوسخت کارروائی کرینگے، پاکستان کےترقی کےسفرکی بنیاد نوازشریف نےرکھی، عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی،عابدشیرعلی

انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی، مارچ میں بجلی کاسسٹم مکمل طورپراپ گریڈ ہو جائے گا۔


مزید پڑھیں : نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیاہے، عابد شیر علی


یاد رہے چند روز قبل عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے 95فیصد علاقوں میں ڈسٹری بیوشن نظام ٹھیک ہوگا، یہ ہماری سب سےبڑی کامیابی ہوگی، ہم سے پریشانی اس لئے ہےکہ نوازشریف نے بجلی کا مسئلہ حل کردیا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں جتنی ترقی اس دور میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی ، صارفین کو اب لو والٹیج کی شکایت اب نہیں ہوں گی، نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیاہے۔

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ ماضی میں 6،6لاکھ روپے میں ٹرانسفارمرز لئے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں