اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کو ناذیبا لفظ سے مخاطب کرنے پر دی گئی معذرت قبول نہ کرنے پراُن کی حمایت میں عابد شیر علی بھی بول پڑے۔
تحریک انصاف کی خاتون رکنَ اسمبلی شیریں مزاری کے خلاف وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی نامناسب گفتگو سے شرو ع ہونے والے تنازعہ طول پکڑتا جارہا ہے،خواجہ آصف کی جانب سے غیر مشروط معذرت کے بعد معاملہ حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
Shireen Mazari alias tractor trolley l is a kind of a child that always wants attention for fame !
— AbidSherAli (@AbidSherAli) June 9, 2016
شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ انہیں نام لے کر تضحیک کا نشانہ بنایا تھا،اس لیے خواجہ آصف اُن کا نام لے کر معذرت کریں، جب کہ خواجہ آصف کا موقف تھا کہ اسمبلی کی کارروائی نکال کر دیکھ لیجیے اگر میں نے کسی رکن کا نام لے کر بات کی ہو تو اُن کا نام لیکر معافی مانگنے پر بھی تیار ہوں.
Sheerin Mazari I hope you understand that you are in parliament not in a school Where you can cry & teacher can wipe your tears grow up !!
— AbidSherAli (@AbidSherAli) June 9, 2016
ابھی یہ گرما گرم بحث جاری ہی تھی کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایک ٹیوٹ میں شیریں مزاری کو بڑا ہونے کا مشورہ دے دیا،انہوں نے کہا کہ ” شیریں مزاری یہ پارلیمنٹ ہے سکول نہیں جہاں آپ روئیں گی اور ٹیچر آپ کے آنسو پونچھے گا،بڑی ہو جائیں۔“