بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے، عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو فرقہ واریت سے بچانا ہوگا، انتشار پھیلانے والوں کو اللہ پاک ہدایت دے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، اس جنگ میں ہم نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں اور ہماری معیشت کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کی وارداتوں پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، مسلح افواج، پولیس نے دلیری سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑی، یہ جنگ امریکا کی تھی لیکن سزا ہمیں مل رہی ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ڈومور کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں، دشمن کا پاکستان میں عدم ا ستحکام کی صورتحال پیدا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔


مزید پڑھیں:نوازشریف کے وعدوں سے آج قوم فائدہ اٹھارہی ہے،عابد شیرعلی


انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پرحاصل کیا گیا تھا، پاکستان کو فرقہ واریت سے بچانا ہوگا، انتشار پھیلانے والوں کو اللہ پاک ہدایت دے، موجودہ حالات میں علمائے کرام کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے حلقے سے نکلنے والے جشن میلادالنبی کے جلوس میں بھی شرکت کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں