جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حقائق کومسخ کیا گیا،جھٹلایا گیا ،عدالت عظمیٰ کے تمام ججز پر اعتماد ہے، عابد شیر علی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ حقائق کومسخ کیا گیا،جھٹلایا گیا ، پاناما میں نوازشریف کاکوئی نام نہیں، عدالت عظمیٰ کے تمام ججز پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہرمسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی نے جےآئی ٹی رپورٹ پراعتراض جمع کرا دیا حقائق کو مسخ کیا گیا ، جھٹلایا گیا، پاناما میں نوازشریف کاکوئی نام نہیں۔ ہمیں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز پر اعتماد ہے

عابد شیر علی نے کہا کہ کچھ مفاد عناصر روز نوازشریف کا ٹرائل کرتے تھے، 60دن سپریم کورٹ میں ہونی تھی، طے کرلیں فیصلے عدالتوں میں یا سڑکوں پر کرنے ہیں،جےآئی ٹی کی رپورٹ اور مشرف نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔

شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ میں نے شیخ رشید جیسا بے شرم آدمی نہیں دیکھا، وزیراعظم نوازشریف کوروکنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی، مخالفین کی سازشوں کو پنڈی کے گندے نالے میں بہا دیں گے۔

اس سے قبل ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے، یہ انیس سو نناوے نہیں نیا پاکستان ہے ترقی کا پاکستان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں