لاہور : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کی باتیں ہوتی ہیں، شرجیل میمن ،ایان علی، عزیر بلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن ،ایان علی،عزیربلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی؟ نوازشریف کےکیس 2ماہ میں نمٹانےکی باتیں ہوتی ہیں، آصف زرداری کے کرپشن کے کیسز کیوں نہیں کھلتے۔
عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کی جے آئی ٹی کےمطابق ہزاروں لوگوں کوماراگیا، 12 مئی کو شہریوں کو سڑکوں پر گولیاں ماری گئیں، اس ملک میں صرف ایک ہی خاندان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہوناچاہئے،جس رفتار سے نواز دور میں ترقی ہوئی ایسی تاریخ میں نہیں ہوئی۔
عابد باکسر کے حوالے سے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عابد باکسرپرویزمشرف اورآصف زرداری کےدورمیں تھا، عابد باکسر جیسی باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، شہبازشریف نےکبھی کسی کوسیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔
مزید پڑھیں : سارے چورہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں‘ عابد شیرعلی
یاد رہے چند روز قبل بھی وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ میرا تہیہ ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کوگالیاں دیں انہیں جوتے ماروں گا، یہ سارے چور ہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے، سیاست دانوں کا نہیں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کے لوگوں کے پیسوں سے سیاست کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے ن لیگ کو کسی طرح سے سیاست سے دورکیا جائے۔