اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کریڈٹ جاتا ہے، تمام چوروں کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کردیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہوجائیں گے، شیخ رشید منی ٹریل دے دیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے با ہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عابد شیر علی مخالفین پر جم کے برسے اور کہا کہ نواز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ سارے چوروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کردیا، تمام چور پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں اور اور 2018 ءکے بعد بھی وزیراعظم منتخب ہو نگے، نوازشریف ملک کواندھیرے سے نکالنے جارہے ہیں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہوجائیں گے، پاگل خانے میں عمران خان کا کمرہ تیار کیا جائے گا۔
انھوں نے چیلنج کیا کہ شیخ رشید اگر منی ٹریل دے دیں تو میں استعفی دے دوں گا۔
وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی کا پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والوں کی باتیں سن کر سپریم کورٹ کی دیواریں شرما جاتی ہیں، جن پاس ایک روپیہ کھانے کو نہیں تھا آج ارب پتی ہیں۔
مزید پڑھیں : عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی ،عابدشیرعلی
یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی، عمران خان بھی چور اور ان کے والد بھی چور، کس منہ سے نوازشریف کی اولاد سے ان کے کاروبار کا سوال کرتے ہیں۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک میں ترقی کی بنیاد رکھی، محمد شریف عظیم آدمی تھے، عمران خان پاکستان میں انتشار چاہتےہیں، ثبوت پیش کر دیے،عمران خان روتے رہ جائیں گے، عمران خان کی معافی نہیں ہوگی، ن لیگ والے کسی گندے آدمی کو نہیں لیتے، مشرف کو پاکستان لایا جائے اور ان سےحساب لیا جائے۔