بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پاناماکیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا،عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا، ہم پر تنقید کرنے والوں سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے، پاناماکیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیرمملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال پاکستان کے اندھیرے ختم ہونے کا ہے، پاناما کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا، پاناما کیس کے بعد ہر جگہ عمران سے ٹی 20ہوگا، عمران خان نے ہمارے بزرگوں کا ٹرائل کیا، تنقید کرنے والوں سے ایک ایک چیز کا حساب لیں گے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کا شارٹ اتنا تیز ہوگا، عمران بال نہیں پکڑ سکے گا، اب ن لیگ کا ہر کارکن عمران خان کا گریبان پکڑے گا، عمران خان فلیٹس اور منی لانڈرنگ کا ثبوت پیش نہ کرسکے، جھوٹے الزام لگانے پر کارروائی کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے۔


مزید پڑھیں : پاناما فیصلہ آنے کے بعد ہم گلی گلی میں چھکے لگائیں گے،عابد شیر علی


وزیر مملکت نے کہا ڈاکو کو للکار رہے ہیں کہ وہ تیار ہو جائیں۔

عابد شیر علی نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ہم نے منی ٹریل دے دی، شیخ رشید کہاں جاؤ گے جب محکمہ اوقاف لال حویلی سے باہر پھینکے گا، لال حویلی کی جگہ بیواؤں کیلئے گھر بنے گا اور مسکین یتیم رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں