فیصل آباد : وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کی مرسیڈیز کارکی مرمت کا خرچہ فیسکو پر ڈال دیا گیا۔ اے آر وائی نیوزنے فیسکو کو لکھے گئے خط کی کاپی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی وزراء کے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ اور شاہ خرچیوں کا ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی مرسیڈیز گاڑی کی مرمت کا خرچہ فیسکو پر ڈال دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت کی کار کی مرمت کا خطیر بل ادا کرنے کے لئے فیسکو پر دباؤ ڈالا گیا۔
اے آر وائی نیوز نے کار کی مرمت کیلئے فیسکو کو لکھے گئے خط کی کاپی حاصل کرلی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی وی آئی پی پروٹوکول کے دوران حادثے کا شکار ہوئی کیا.
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وی آئی پی پروٹوکول میں بھی بلٹ پروف مرسیڈیز کار حادثے کا شکار ہوئی؟حادثہ کب اور کہاں ہوا یہ تو معلوم نہیں لیکن کارکی مرمت کا خرچہ دس لاکھ پندرہ ہزار روپے ہے.
عابد شیر علی کی کار اسلام آباد کے ایک نجی آٹو ورکشاپ میں مرمت کیلئے بھجوائی گئی ہے، جہاں مرمت کا کام خفیہ رکھا جاتا ہے لیکن فیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرمت کی نگرانی کروائیں گے۔