فیصل آباد : وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استعفے کی بات کی گئی تو جوتے لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے استعفے کی بات کی تو جوتے لگائیں گے، یہ لوگ حنیف عباسی کی پٹیشن کی منظور ہونے پر رو رہے ہیں ، جو آپ نے بویا ہے وہ ہی کاٹ رہے ہیں ، عدلیہ کے تمام فیصلوں کا احترام کیا۔
عابد شیر علی نے عمران خان کو ”پپو“ اور جہانگیر ترین کو ”ککو“ کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اخلاقی، سیاسی اور روحانی طور پر بد اخلاق ہیں، کے پی کے میں آپ کسی سے استعفی نہیں لے سکے ، کل کے جلسے میں کرسیاں خالی تھیں، ان لوگوں نے سپریم کورٹ میں بھی شوق پورا کرلیا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی انتشار سے بھری پڑی ہے، عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں کرپشن کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتجاج وہ کررہے ہیں جنہوں نے پاکستان کو تباہ کیا،ڈاکوؤں کے احتجاج کرنے کی وجہ سے ملکی ترقی متاثر ہوئی ہے، سوئٹزر لینڈ کی عدالتوں نے زرداری صاحب کو کرپشن پر سزا دی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں : کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، عابد شیر علی
یاد رہے چند روز قبل عابد شیر علی نے آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ آصف زرداری ہیں، ملک کے ادارے تباہ کرنا پیپلزپارٹی کے منشور میں شامل ہیں، سندھ میں جتنی جے آئی ٹی بنیں اس میں لکھا ہے آصف زرداری سرغنہ ہے، عزیربلوچ کے انکشافات پرآصف زرداری کا کیس فوجی عدالت میں چلنا چاہئے۔
انھوں نے کہ کہ 2018 میں بھی نوازشریف دوتہائی سے حکومت بنائیں گے، یہ سب لوگ آپس میں مل گئے، ملتے رہیں، پنجاب کی طرح سندھ کے شہروں کو بھی سنواریں گے۔ مشال خان کیساتھ جوکچھ ہوا وہ عمران خان کے ساتھی ہیں، مسلم لیگ(ن)نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا ہے، قانون اور ن کاجنازہ نکالنے والے کا خود ہی جنازہ نکل گیا ہے۔