جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ماضی کی حکومتوں والے ڈاکو تھے کوئی کام نہیں کیا،عابد شیر علی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں والے ڈاکو تھے، مارچ 2018 میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا ہاؤس لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں والے ڈاکو تھے کوئی کام نہیں کیا، مولابخش چانڈیو کراچی کے کچرے سے باہرنکلیں، لائن لاسز اور بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی، گزشتہ سال کی نسبت اس بار لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ اس وقت 320 ارب روپے ہے، جس میں گزشتہ کئی ماہ سے کوئی اضافہ نہیں ہوا، کوئی بھی پاورجنریشن کمپنی عدم ادائیگی کے باعث بند نہیں ہوئی، جو سرکاری ادارہ واجبات ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی کاٹ دی جائے گی، قوم کو آنے والے دنوں میں سستی بجلی دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فورٹ منرو کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیا تو انہوں نے گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا، کے پی کے میں اس وقت 378 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی سخت کاروائی کی گئی، 69 سالوں میں جتنی بجلی پیدا کی گئی، نون لیگ کے دور میں اس سے زیادہ بجلی پیدا ہوئی، لائن لاسز 17 فیصد اور ریکوری 93 فیصد پر لے آئے ہیں۔


مزید پڑھیں : کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی


یاد رہے گذشتہ رو وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والے سرعام پھر رہے ہیں، کرپٹ لیڈروں کو سزا دینا عدالتوں کا کام ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شرجیل میمن پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنا بند کرے،اب یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، مستقبل کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کےخلاف ہم کے پی کے میں دھرنا دیں گے،مسلم لیگ نون اب خیبرپختونخوا میں بھی کلین سوئپ کرے گی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ بڑے ڈاکو نہیں پکڑنے تو چھوٹے چوروں کو بھی جیل سے نکال دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں