جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سندھ کے وزیرکھیل کا چیلنج عابد شیرعلی اورطلال چوہدری نے قبول کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/ کراچی: سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر کی جانب سے پنجاب کے وزیروں کی فٹنس کو چیلنج کرنے پر وزیر مملکت عابد شیر علی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری میدان میں آگئے جبکہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فٹنس کا یہی معیار ہے تو وزیر اعلیٰ سندھ 500 پُش اپس لگائیں۔

It is not good to blackjack with federal… by arynews

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر کے پچاس پش اپس کا چیلنج عابد شیرعلی اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے قبول کرلیا۔ وزیر مملکت برائے بجلی نے کچھ روز قبل پش اپس لگائے تھے لیکن چار پانچ سے زیادہ نہیں لگا پائے تھے۔

عابد شیر علی کی جم میں ایکسر سائز اور پُش اپس کی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پچاس پش اپس کی ویڈیو کب سامنے آتی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں کو ذاتی مقابلے زیب نہیں دیتے بلکہ انہیں عوامی خدمت میں مقابلہ کرنا چاہئیے۔ سندھ کے وزیر کھیل یہ دیکھیں کہ نوجوانوں کوکھیلوں کی سہولتیں کہاں پر میسر ہیں، لاہور کی سڑکیں صاف اور کراچی میں کچرا پڑا ہے۔ اصل مقابلہ یہ ہے لیکن میں ان کے پش اپس کا بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔

مزید پڑھیں : سندھ کے وزیرکھیل نے پنجاب کے وزراء کو 50 پش اپ لگانے کا چیلینج دے دیا

دوسری جانب پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سیاست میں جسمانی فٹنس سے زیادہ ذہنی فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے اگر فٹنس کا یہی معیار ہے تو اس حساب سے وزیراعلیٰ سندھ کو پانچ سو پُش اپس لگانا چاہیئں۔

رانا ثناءاللہ نے سندھ کے وزیر کھیل کو ذہنی طور پر ان فٹ قرار دیا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا رانا ثناءاللہ چیلنج قبول کرنے والے عابد شیر علی کو بھی یہی سمجھتے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ طلال چوہدری خود ہی مقابلے کے لیے میرے پاس تشریف لے آئیں میں ان کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پش اپس کا چیلنج صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے دیا تھا۔


Sindh minister throws ‘push-ups’ challenge to… by arynews

دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جسمانی فٹنس اچھی بات ہے لیکن پچاس پُش اپس سے میں خوش نہیں ہوں گا، وزراء کو اپنی کارکردگی اچھی بنا کر دکھانا ہوگی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں خوشی تب ہوگی جب وزیر کھیل اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے نوجوانوں کےلیے اچھی سرگرمیاں سامنے لائیں گے۔

سندھ اور پنجاب میں اب پُش اپس کی سیاست شروع ہوگئی ہے دیکھتے ہیں کب تک چلتی ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں