منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

ن لیگی رہنما ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد اخلاقیات بھی بھول گئے

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے بیوروکریسی کو سرعام دھمکیاں دیں اور نازیبا لفاظ استعمال کئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد اخلاقیات بھی بھول گئے۔

ن لیگی رہنما سابق وزیرمملکت عابد شیرعلی نے بیوروکریسی کو سرعام دھمکیاں دیں ،عابدشیر علی کی ڈ ی سی فیصل آباد کودھمکیاں دینے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

عابد شیر علی نے کارکنوں کےبیچ ڈی سی فیصل آباد شیخ حامد کیلئے نازیبا لفاظ استعمال کئے اور کہا ہم لوگ تمہیں تمہارے دفتر سے نکال کر نشان عبرت بنائیں گے۔

عابد شیر علی کے ضلعی افسران کو گالیاں اور دھمکیاں دینے پر شہریوں میں بھی غم وغصہ ہیں۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایس پی کے دفتر کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے کانسٹیبل امتیاز نے رپورٹ جمع کرادی، شہری عدنان نے فراڈ کیس کے اندراج کیلئے درخواست دی۔

پولیس نے بتایا تھا کہ درخواست میں عابد شیر علی اور ان کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا ہے جبکہ درخواست میں فراڈ سے کروڑوں روپے خوردبرد ،ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں