جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

عابدہ پروین کی پرفارمنس، گلوکار علی سیٹھی خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف گلوکار علی سیٹھی نے کہا کہ گزشتہ برس 6 گانے ریلیز کیے جسے مداحوں نے پسند کیا رواں برس اس سے زیادہ کام کرنے کا ارادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے بیٹے نامور گلوکار علی سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے سال میں بھی البم ریلیز کرنے کا ارادہ ہے اور اس کے لئے سوچ بچار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پروگرام میں مشہور گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ پر فارم کرتے ہوئے نروس تھا کیونکہ وہ اس دنیا کا بہت بڑا نام ہے، اسی لیے میں کافی ڈرا ہوا بھی تھا۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے نوجوان گلوکار نے کہا کہ عابدہ پروین ایسی فنکارہ ہیں جو اسٹیج پر اکیلی پرفارم کرتی ہیں انہیں کسی کے ساتھ کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، اسی لیے ان سے بہت متاثر ہوں۔

علی سیٹھی نے نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عابدہ پروین کے ساتھ پر فارم کرنا میرے لیے بہت بڑا موقع اور اعزاز تھا اور اس پر فارمنس نے میری زندگی بدل دی۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال چھ گانے ریلیز کئے تھے اور انہیں پرستاروں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی، اب نئے سال میں بھی پہلے سے زیادہ کام کرنے کا ارادہ ہے اور اس کے لئے باقاعدہ سوچ بچار بھی شروع کر دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں