لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ٹیلی تھون میں تقریباً2.7ارب روپےفنڈ میں جمع ہوئے، یہ وزیراعظم عمران خان پر عوام کے اعتماد کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں وزیراعظم پیش پیش ہیں، وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں دنیا بھر سےرقوم آ رہی ہیں، گزشتہ روز ٹیلی تھون میں تقریباً2.7ارب روپےفنڈ میں جمع ہوئے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم عمران خان پر عوام کے اعتماد کا جیتا جاگتا ثبوت ہے، 2 ہفتےمیں ایمرجنسی کیش پروگرام سے 68ا رب روپے تقسیم ہوچکے ہیں اور 5.74 ملین خاندانوں نے پروگرام سے اب تک فائدہ اٹھایا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیکرکیا جائے گا، رمضان میں کورونا روکنے کے لئے عوامی تعاون کی زیادہ ضرورت ہے، حکومتی ضابطہ اخلاق میں علما حضرات کا کردار سب سے اہم ہے۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ عبادات کے دوران قواعد و ضوابط کا خیال رکھیں۔