جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

ابرار احمد نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز چھوڑنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز چھوڑنے کی وجہ بیان کردی۔

پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر منفرد سر ہلانے والے جشن کے لیے مشہور ہین لیکن انہوں نے تنقید کے بعد اس انداز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ابرار احمد نے کہا کہ جہاں یہ جشن مقبول ہوا تو وہیں اس نے تنازع کو بھی جنم دیا ہے۔

انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے شبمن گل کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی انداز میں جشن مناتے ہوئے انہیں جانے کا اشارہ کیا تھا جس پر شدید ردعمل آیا۔

PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

اسپنر نے بتایا کہ انہوں نے یہ جشن گزشتہ پی ایس ایل میں شروع کیا تھا اور اسے جنوبی افریقا میں بھی اپنایا لیکن چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچ کے بعد تنقید کی گئی، میں نے کبھی کسی کو ناراض نہیں کیا اس میں اب آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسپورٹس مین شپ کو اہمیت دیتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان کے اقدام سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

ابرار احمد نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ کا اسکواڈ مضبوط ہے صرف ایک کامیابی ہمارے رفتار کو بدل سکتی ہے، امید ہے کہ بیٹرز اپنی فارم کو جاری رکھیں گے۔

اسپنر نے کہا کہ میں فٹنس پر کام کررہا ہوں اور اگلے چھ ماہ بیٹنگ کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دوں گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا اگلا میچ 25 اپریل کو لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں