جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں، ابرار الحق کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: کرونا سے متاثر ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سماجی کارکن اور معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد ڈاکٹر ز سے مشورے کے بعد گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیرکےباوجودسمجھ نہیں آیاکہاں سےکرونا لگا، امکان ہے کہ سانس یا خوراک کے ذریعے وائرس جسم میں داخل ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ’کرونا کے حوالے سے اگر گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں‘۔ ابرار الحق کا مزید کہنا تھا کہ قوم کرونا کے معاملےکو سنجیدگی سےنہیں لے رہی۔

پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے  رہنما فیصل سبزواری نے بتایا کہ ’آج صبح فجر تک میری طبیعت بہت خراب تھی، پسلیوں میں تکلیف تھی اور سانس لیتے وقت پھیپڑوں پر زور پڑ رہا تھا‘۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ’ابھی تھوڑا سا بخار ہے، امید ہے وہ بھی جلد ختم ہوجائے گا، والدین کی طبیعت بھی پہلےسےکافی بہترہوئی ہے۔ فیصل سبزواری نے بتایا کہ ڈاکٹرز سے پوچھ کر دوا لے رہا ہوں اور علاج کے لیے کوئی ٹوٹکا استعمال نہیں کرروہا۔

مکمل پروگرام کی ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما نے تصدیق کی تھی کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ اُس سے پہلے گلوکار ابرار الحق نے بتایا تھا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں