بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ابرار الحق نے کرونا کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کرونا کو شکست دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابرار الحق نے بتایا کہ ’الحمد اللہ میرا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، میرے قرنطینہ کے دن مکمل ہوگئے اور آج سے دفتر بھی شروع ہوگیا‘۔

انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو ابرار الحق نے بتایا تھا کہ انہیں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور گھر سے ہی ہلال احمر کے امور انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں، ابرار الحق کی تجویز

ابرار الحق نے احتیاطاً کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ انہیں 31 مئی کو موصول ہوئی جس میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’مجھے بخار اور خشک کھانسی کی شکایت تھی،  جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرونا سے متعدد سیاسی ، سماجی اور معروف شخصیات کرونا سے متاثر ہوچکی ہیں جن میں سے کچھ اراکین اسمبلی دوران علاج دم توڑ گئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں