ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ابرار الحق کورونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ابرارالحق نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، ہلال احمر اور سہارا کےلیے اپنی خدمات بذریعہ اسکائپ و آن لائن گھر سے ہی انجام دیتا رہوں گا۔

ابرار الحق نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت تمام کورونا مریضوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

گزشتہ روز ابرار الحق نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ آیا موصول ہوا، سماجی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے، جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں