معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو کرکٹرز کے میسجز سے متعلق خاموش رہنا چاہیے تھا۔
سوشل میڈیا پر گلوکار ابرار الحق کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے میزبان کی جانب سے نوال سعید سمیت دیگر اداکاراؤں کے بارے میں پوچھا گیا اور ان سے متعلق رائے دینے کا کہا گیا۔
نوال سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے، وہ کون ہیں؟
میزبان نے بتایا کہ حال ہی میں نوال سعید نے بتایا تھا کہ کرکٹر انہیں میسیجز کرتے ہیں جس پر اسکینڈل بھی بنا تھا۔
ابرارالحق نے اس پر کہا کہ نوال سعید کو کرکٹرز کے پیغامات کی بات پر پردہ ڈالنا چاہیے تھا، خدا نے بھی پردے ڈالنے کی بات کہی ہے۔
View this post on Instagram
گلوکار سے میزبان نے مہوش حیات، ماہرہ خان اور صبا قمر سے متعلق پوچھا جس پر ابرار الحق نے کہا کہ مہوش حیات کے اندر جوش ہے، انہیں زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پروجیکٹس کرنے چاہیئں اور ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے۔
صبا قمر سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہے تو وہ صبا قمر ہے۔