پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے اے آر وائی نیوز کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ابرار الحق نے کہا کہ اے آر وائی نیوز پر پابندی آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے، اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ پاکستانیت اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
اس سے قبل اداکارہ حرا مانی اور نعمان حبیب نے اے آر وائی نیوز کی بندش پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ حرا مانی نے اے آر وائی نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پابندی کے بعد اے آر وائی نیوز مزید مقبول ہوگیا ہے۔
جب کہ نعمان حبیب نے کہا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کی جائیں کیوں کہ ’میں ہوں اے آر وائی نیوز‘۔
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے اے آر وائی نیوز کی بندش پر مطالبہ کیا تھا کہ چینل کی نشریات فوری بحال کی جائے، اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ سوسائٹی اور اسپورٹس کے لیے مثبت اقدام کیے۔