جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ابرار الحق نے بچپن کی محبت کی دلچسپ داستان سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے اپنے بچپن کی محبت کی دلچسپ داستان مداحوں کو سنا دی۔

ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں ابرار الحق نے بتایا کہ مجھے زندگی میں پہلی بار محبت اپنی اسکول پرنسپل سے ہوئی، میرے والد اور پرنسپل کی دوستی تھی۔

گلوکار نے بتایا کہ میں بار بار شکایتیں لے کر پرنسپل کے پاس جایا کرتا تھا، ایک دن پرنسپل نے مذاق میں کہہ دیا کہ تمہیں مجھ سے شادی کر لینی چاہیے کیوں کہ تم پورا دن یہیں ہوتے ہو۔

مزید پڑھیں: ابرار الحق کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا اعلان

انہوں نے کہا کہ پرنسپل کے اس مذاق کو سچ سمجھ کر میں نے اس پر سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا، ایک دن میں نے گھر والوں سے کہا کہ مجھے اپنی پرنسپل سے شادی کرنی ہے جس وہ ہنس دیے۔

ابرار الحق نے بتایا کہ گھر والوں نے مجھے سمجھایا کہ ابھی تم بہت چھوٹے ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں