جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ابرار الحق کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مشہور گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

ابرار الحق نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا ہے کہ میں اپنے اس مہینے کے کنسرٹ سے ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ آپ بھی آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں دیر نہ کریں۔

دوسری جانب گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی جس میں وہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کر رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ آگے بڑھیں اور بلوچستان کے لوگوں کی مدد کریں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ لوگ بے گھر ہوگئے اور انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، ہم ایک ساتھ ہوکر ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں