اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے متعدد ڈاکٹرز کے غیرحاضر ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں کرونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے متعدد ڈاکٹرز کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی سے غیرحاضری کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے 8 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، شوکاز نوٹس سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کے 2 میڈیکل آفیسر کو جاری کیا گیا۔

اسی طرح پبلک ہیلتھ اسکول کے 2، لانڈھی اسپتال کے میڈیکل آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، پولیس سرجن، لیاری جنرل اسپتال کے 2 میڈیکل آفیسر کو بھی شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کرونا مریضوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کرونا مریضوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق مریضوں کو زبردستی اسپتال یا آئیسولیشن سینٹر منتقل نہیں کیا جاسکتا، اس طرح کا عمل سے مریض اور اہلخانہ کے لیے تکلیف دہ ثابت ہورہا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسپتال یا آئیسولیشن سینٹر جانا مریض کی صوابدید پر ہوگا، مریض پر بھی لازم ہے ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل کریں، عمل نہ کرنے کی صورت میں محکمہ صحت سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں آج کرونا کے 451 کیسز رپورٹ ہوئے اور 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 157 ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں