تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ابوظبی، عدالتی فیصلے نے معذور شخص کو نئی زندگی دے دی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی اپیل کورٹ کے فیصلے نے ٹریفک حادثے میں معذور ہونے والے شخص کو نئی زندگی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی اپیل کورٹ نے ہوم ڈلیوری سروس ڈرائیور کو انشورنس کمپنی سے ڈیڑھ لاکھ درہم معاوضہ دلانے کا حکم جاری کردیا، ہوم ڈلیوری ڈرائیور ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مستقل طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔

ڈرائیور نے ابوظبی کی پرائمری کورٹ میں انشورنس کمپنی کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا اور درخواست کی تھی کہ مدعا علیہا سے ایک لاکھ بیس ہزار درہم معاوضہ دلوایا جائے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور نے مطالبہ کیا تھا کہ مقدمے کے اخراجات اور وکیل کی فیس بھی انشورنس کمپنی ادا کرے۔

پرائمری کورٹ نے ڈرائیور کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم انشورنس کمپنی نے عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں عدالت نے ڈرائیور کو ڈیڑھ لاکھ درہم معاوضہ دینے کا فیصلہ سنایا۔

انشورنس کمپنی نے اپیل کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے معاوضے کی رقم 45 ہزار درہم کرنے کی درخواسست کی تھی۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے بیان سننے کے بعد سابقہ عدالت کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ درہم معاوضے سے متعلق فیصلے کی توثیق کردی۔

Comments

- Advertisement -