منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ابوظبی اور قطر نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ابوظبی اور قطر نے قومی ایئرلائن کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں، نجکاری کے لیے 31 نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے، ابوظبی اور قطر نجکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی پی آئی اے نجکاری میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے، پی آئی اے کے یورپ کے روٹس کھولے جانے سے مالیاتی حیثیت بہتر ہوگئی۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے روٹس کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، برطانیہ نے براہ راست فلائٹس کھولنے کے لیے ای اے ایس اے کی منظوری سے مشروط کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر کی براہ راست فلائٹس کا روٹس ہے، یورپ اور لندن کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 فوری متحرک کیے جائیں گے۔

پی آئی اے کے لیے چار بوئنگ 777 متحرک ہونے سے مالیاتی حیثیت مزید بہتر ہوگی، برطانیہ، یورپ کے روٹس کھولنے سے پی آئی اے کے نقصانات ہر سال کم ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں