ابوظبی : اماراتی حکام نے رمضان المبارک کے دوران اہم شاہراہوں پر پچاس سے زائد افراد کو لیجانے والی گاڑیوں اور ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظبی کی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران ابوظبی اور العین کی شاہراہوں پر چلنے والی ہیوی ٹریفک کیلئے اوقات کار معین کردئیے۔
پولیس کے جاری کردہ اوقات کار کے مطابق صبح 8 سے 10 بجے تک اور 2 بجے بعد دوپہر سے 4 بجے سہ پہر تک 50 سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والے ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں، لاریوں اور بسوں پر پابندی ہوگی۔
پولیس کے اس فیصلے کا مقصد ٹریفک کی ہموار روانی کو برقرار اور مقدس مہینے کے دوران ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو کم کرنا ہے۔