جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویکسین نہ لگوانے والوں پر ابوظبی میں نئی پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں دو ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر ریاست ابوظبی نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں، جن کا اطلاق 15 جون سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی ریاست ابوظبی نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر  تجارتی مراکز، ریستوران، کیفے اور دیگر عوامی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

- Advertisement -

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پابندیاں پارکس، ہوٹلوں ،جم ، ساحل سمندر، سوئمنگ پولز، تفریحی مراکز، سینما اور عجائب گھروں میں داخلے پر بھی عائد ہوں گی۔

حکام کے مطابق ان جہگوں پر داخلے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو یا ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہو۔

ان تمام مقامات پر جانے والوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے کرونا ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کروا لی ہے یا حال ہی میں انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن یا ٹیسٹ کی تاریخ بھی واضح ہونا ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل فون پر ایپ کے ذریعے کرونا ویکسین لگانے کے بعد یا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ہونے پر سبز رنگ سے واضح کیا جاتا ہے، جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں ایپ پر سبز رنگ برقرار رکھنے کےلیے ہر تین روز بعد ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ اماراتی حکام نے اعلان کیا تھا کہ 6 جون سے صرف ان افراد کو شادیوں و سماجی تقاریب میں شرکت کی اجازت ہوگی ، جو اپنی ویکسینیشن ثابت کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گذشتہ روز 2،179 نئے کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے جب کہ 17 مئی کو 1،229 کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں