بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

ابوظبی پولیس نے بیمار بچے کی خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی پولیس نے بیمار بچے کی ایک دن کے لیے پولیس چیف بننے کی خواہش پوری کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی پولیس نے بیمار بچے کو ایک دن کے لیے پولیس چیف بنایا اور اسے وردی پہنا کر استقبالیہ بھی دیا گیا۔

ورجنینا انٹرنیشنل پرائیویٹ اسکول کے 9 سالہ طالب علم خلیفہ نے ابوظبی کے الرودہ پولیس اسٹیشن میں اپنا خواب پورا کیا۔

- Advertisement -

بچے کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وردی دی گئی، بچے کو اسٹیشن کا جدید کنٹرول سینٹرل بھی دکھایا گیا اور پولیس موبائل میں سوار ہونے کی اجازت بھی دی گئی۔

اسٹیشن کے سربراہ کرنل ترش محمد الکعبی نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد بچے کو اپنا علاج جاری رکھنے اور امید پیدا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن اور معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر خلیفہ کی خواہش پوری ہونے پر خوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں