ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ابوظہبی کا بڑا اقدام، اہم پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یہ پابندی ماحولیاتی اتھارٹی کی جانب سے عائد کی جارہی ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک بیگز، تھیلوں پر پابندی کا فیصلہ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے لگائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز استعمال کے بعد درست طریقے سے تلف نہ کیے جائیں تو وہ سمندری اور زمینی ماحول کی خرابی کا بڑا سبب بنتے ہیں جس سے آبی حیات اور پرندوں کی ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سال 2024 تک اسٹائروفوم کے مادے سے تیار کردہ کپ، پلیٹیس اور کھانا رکھنے کے ڈبوں کے استعمال پر بھی مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی اور اس متعلق عوامی آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے گی۔

معاشرے میں پلاسٹک کی بوتلیں، پلیٹس اور کھانے کے ڈبوں کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں شہریوں میں شعور پیدا کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں