پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اتحاد ایئرویز کی ممکنہ نئی حکمت عملی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: اماراتی ایئرلائن(اتحاد ایئرویز) ایئربس اور بوئنگ طیاروں کے آرڈرز منسوخ کرسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز کے چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) ٹونی ڈگلس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایئرلائن ایئربس اور بوئنگ کو دیے گئے اربوں ڈالر کے جہازوں کا آرڈر منسوخ کرسکتی ہے۔

انہوں نے وبائی صورت حال کے پیش نظر طیاروں کی ڈیلیوری کی تاریخوں پر غیر یقینی صورت حال کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہم جہازوں کے آرڈرز ممکنہ طور پر کینسل کردیں گے۔

ٹونی ڈگلس کا کہنا ہے کہ ایئربس اے 320 نیو اور بوئنگ 777 ایکس طیاروں کے بارے میں متعلقہ کمپنی کے مینوفیکچرر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ وہ کب ڈیلیور ہونے والے ہیں۔

سی ای او اتحاد ایئرویز کا خیال ہے کہ طیارے بنانے والی مارکیٹ ایسی ہے جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے کہ یہ کب بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ جہازوں کا آرڈر دیے ہوئے ایک دہائی گزر چکی ہے تاہم اب آرڈر منسوخ کرسکتے ہیں البتہ اتحاد ایئربس اے 350 اور بوئنگ 787 ڈریم لائنر جیٹ طیاروں کی وصولی جاری رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں