تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ابوظہبی کا ویکسینیشن سے متعلق اہم اعلان

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی نے چینی ویکسین سائینوفارم سے متعلق اہم ‏اعلان کر دیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ صحت نے سائینوفارم کی بوسٹر ڈوز مفت ‏فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جن افراد نے سائینوفارم کی دوسری ڈوز کم از کم دو ماہ قبل لگوائی ‏تھی انہیں مفت بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

یہ فری ڈوز ابوظہبی میں سو سے زائد ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہو گی لہذا جو افراد بوسٹر ‏ڈوز لگوانا چاہتے ہیں وہ قریبی ویکسینیشن مرکز جا کر اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز حکومت کی صحت عامہ اور سماجی تحفظ و سلامتی کے لیے ‏اٹھائے جانے والے اقدامات اور کاوشوں کا تسلسل ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک اور دوا کے ہنگامی استعمال کی ‏منظوری دے ‏دی ہے۔
سوترویمب (وی آئی آر -7831) نامی دوا کے ہنگامی استعمال کی اجازت ‏دی ہے جو کہ جی ایس ‏کے کمپنی کی تیار کر دہ ہے۔

معروف دوا ساز کمپنی جی ایس کے کی یہ دوا امریکا میں بھی ہنگامی استعمال کے لیے ‏منظور کی ‏جا چکے ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کچھ عرصہ قبل اس ویکسین کے ‏استعمال کی ‏اجازت دی تھی۔

عرب نیوز کا کہنا ہے کہ سوترویمب (وی آئی آر -7831) دوا کورونا وائرس کی مختلف اقسام ‏اور ‏حالتوں کے خلاف انتہائی مؤثر ہے اور اس دوا کے استعمال کے بعد اموات میں 85 فیصد کمی ‏کا ‏امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -