تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ابوظبی نے 8 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

ابوظبی : محکمہ صحت ابوظبی اور ابو ظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے گلوبی بزنس ایوارڈز کے تحت نویں سالانہ2021 سی ای او ایوارڈز میں آٹھ ایوارڈ جیتے ہیں۔

یہ اعزازات کوویڈ19 وباء کا جواب دینے میں امارت کی کارکردگی کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں۔ امارت کی حکمت عملی یہ تھی کہ شعور اجاگر کیا جائے اور کمیونٹی کی صحت اور حفاظت پر وبائی امراض کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈیجیٹل حل استعمال کیے جائیں۔

ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی کے علاوہ سالانہ 2021 سی ای او ایوارڈز میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کے معروف اداروں اور افراد کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی نے تین گولڈ ایوارڈ بشمول "کوویڈ19۔2021کے بارے میں بیداری اور تشہیری مہم” کا ایوارڈ جیتا۔

مہم نے آگاہی پیغامات اور حکومتی احکامات کے ذریعے تمام کمیونٹیز تک پہنچنے میں متاثر کن سطح پر کامیابی حاصل کی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے۔

دوسرا ایوارڈ "کوویڈ19، 2021 کے لیے مارکیٹنگ مہم” کے زمرے کے لیے تھا جو وباء کے دوران جاری کی گئی تھی جس کا مقصد ایسے افراد اور شعبوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنا تھا جو وائرس سے پیچیدگیوں کے زیادہ خطرے میں ہیں۔

ڈی ایچ او کے چیئرمین عبداللہ بن محمد الحمید نے امارت میں کوویڈ19وباء کے جواب میں صحت کے شعبے میں ان کی کوششوں کے لیے "ایگزیکٹو ہیرو آف دی ایئر2021″کا گولڈ ایوارڈ جیتا۔

ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی نے تین مختلف کیٹگریزکے لیے سلور ایوارڈ جیتا، جن میں "بہترین بیداری اور تشہیری مہم، 2021” شامل ہیں۔

یہ مہم وائرس کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات پر مرکوز تھی جس میں15 مختلف زبانوں کو مواصلات کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی نے متعدد پلیٹ فارمز اورعوامی مقامات جیسے شاپنگ مالز، ریستورانوں، ہوٹلوں اور گیس اسٹیشنوں پر 000 106 اشاعتیں تیار اور تقسیم کیں۔

دوسرا سلور ایوارڈ امارت میں کوویڈ19ویکسین کے لیے متعدد کلینیکل ٹرائلز کی حمایت میں مسلسل کوششوں کی وجہ سے "کوویڈ19، 2021 کا مقابلہ کرنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بہترین سروس” کے لیے تھا۔

قومی ویکسینیشن پروگرام کو فعال کرنے کے علاوہ ڈی او ایچ نے ہوپ کنسورشیم کے قیام کی بھی قیادت کی تاکہ ویکسین کی تقسیم میں مدد کی جاسکے اور وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں عالمی کوششوں کی حمایت کی جاسکے۔

تیسرا ابوظبی کی مکمل مارکیٹنگ مہم کے لیے "مارکیٹنگ مہم کوویڈ19 سے متعلقہ معلومات،2021″کے لیے تھا تاکہ کوویڈ19 وائرس اور اس کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔

ڈی اوایچ اور اے ڈی پی ایچ سی نے مقابلہ کرنے اور کوویڈ19، 2021 کے اثرات کو کم کرنے کی بہترین ٹیکنالوجی کے تحت دو کانسی کے ایوارڈ بھی جیتے جنہوں نے ہوم آئسولیشن پروگرام کے تعارف کو تسلیم کیا اور اسے ابوظہبی میں پہلی بار نافذ کیا۔ انہوں نے اپنے مقامی پروگرام کے لیے کانسی کا ایوارڈ بھی جیتا۔

Comments

- Advertisement -