کراچی : سول سوسائٹی نے بچوں و خواتین پر ظلم و زیادتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے جنسی درندوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں بڑھتے بچوں اور خواتین پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے واقعات کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی کے سامنے ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ایکسپو سینٹر کراچی کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
طلبہ اور طالبات نے پلے کارڈز کے زریعے عورتوں کی عزت بچانے اور ظلم و زیادتی میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام میں خواتین کا احترام کرنے لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے موجودہ حالات عدم تحفظ کا شکار کیں۔
مظاہرے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد،معروف اینکر مدیحہ نقوی سمیت جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے خیالات کا اظہار کیا۔