ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

فواد چوہدری پر وہی دفعات عائدکی گئی ہیں جو ارشد شریف کیخلاف تھیں، ماہر قانون

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر قانون ابوذرسلمان نیازی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پر وہی دفعات عائدکی گئی ہیں جو ارشد شریف کیخلاف تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون ابوذرسلمان نیازی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کیس کے حوالے سے کہا کہ لاہورہائیکورٹ نے2،3موقع دیئےکہ فوادچوہدری کوپیش کیاجائے لیکن پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کوعدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔

ابوذرسلمان نیازی نے بتایا کہ لاہورہائیکورٹ نے 6 بجےآئی جی پنجاب اورآئی جی اسلام آباد کوطلب کیا، آئی جی اسلام آباد نے تو لاہورہائیکورٹ کے فیصلےکودیکھنا گوارانہیں سمجھا اورعدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔

ماہر قانون نے کہا کہ آئی جی پنجاب پیش ہوئے اورانہوں نے کہا کہ ہماراکوئی تعلق نہیں،فوادچوہدری کےفون سےکس قسم کے شواہد برآمد کرنے ہیں، فواد چوہدری نے تو عدالت میں کہا کہ انہوں نے بیان دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نےاپنی بنیادپرکیس درج کرایاہے، فوادچوہدری نے تو چیف الیکشن کمشنراور ممبران سے متعلق بات کی تھی، سیکریٹری الیکشن کمیشن کااس معاملے سے کیا تعلق ہے۔

ابوذرسلمان نیازی نے کہا کہ عجیب منطق پیش کی گئی ہے، بیان پر بغاوت کا مقدمہ کیسے بن جاتا ہے، ایسے تو کل کوئی ریلوے پر تنقید کرے گا تو اس پربغاوت کامقدمہ بنے گا، یہ وہی دفعات عائدکی گئی ہیں جوارشدشریف کیخلاف تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں